اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے دلکش انداز اور سادہ مگر شاندار لُک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد دعائے خیر کی تقریب کے ساتھ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ اب ان کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی نکاح اور دعائے خیر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔ لائبہ خان اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں نمایاں ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔

لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ ہیں جن کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔ تاہم اداکارہ نے اب تک اپنے شوہر جواد کا چہرہ یا دیگر تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائیں۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل شاور کو اداکارہ نے اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر لائبہ خان نے بلیک فلور لینتھ میکسی زیب تن کی، جس کا نیٹ ٹاپ نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کے کام سے مزین تھا۔

انہوں نے اپنے لُک کو چمکتے ہوئے سلور ٹیاڑا، ہلکی جیولری، نرم نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا۔ تقریب میں ان کی بہن ایمان خان بھی بلیک لباس میں ان کے ہم رنگ نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں