لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بسنت کے حوالے سے شیڈول تمام پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر کل ہونے والی بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کی جا رہی ہیں، جبکہ لبرٹی اسکوائر پر شیڈول میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ضروری ہے کہ قوم خوارج کے ناسور اور ان کے ہمدردوں کے خلاف متحد رہے، ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ملک کے دفاع میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑا رہا جائے









