لائیو پروگرام میں عکاشہ گل آبدیدہ، ماضی کی غربت یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

معروف پاکستانی گلوکارہ، اداکارہ اور ٹی وی میزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ لائیو پروگرام کے دوران اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

عکاشہ گل نے شعیب آدم کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کی جدوجہد کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں غربت دیکھی اور مشکل حالات کا سامنا کیا۔ گلوکارہ کے مطابق ان کا خاندان ایک چھوٹے اور عارضی کچے گھر میں رہتا تھا اور ان کے پاس اس دور کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

عکاشہ گل پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف شخصیت ہیں اور “مستیاں”، “خبرناک”، “شہرنامہ” اور “شو ٹائم ود رمیز راجہ” جیسے مقبول پروگراموں کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں خاص طور پر “مستیاں” میں نقالی اور مختلف روڈ شوز کی میزبانی کے باعث پہچان ملی۔

اس وقت وہ ایک نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں جہاں پنجابی پس منظر رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب چینل پر 114 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ اپنے گانے اور منی وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی صارفین نے ان کی محنت اور کامیابی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں