اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر انرجی سے متعلق جاری کیے گئے نئے ریگیولیشنز کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے واضح ہدایت کی ہے کہ سولر کے موجودہ صارفین کے ساتھ کیے گئے کنٹریکٹس کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے پاور ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ وہ نیپرا میں فوری طور پر نظرثانی اپیل دائر کرے تاکہ پہلے سے موجود معاہدوں پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور صارفین کے اعتماد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال قابل قبول نہیں۔









