نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان کے بعد تنازع میں پھنس گئیں۔
صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر کہا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی افراد کو ترجیح دینا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں دیگر افراد پر اعتماد نہیں ہے۔
صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کچھ نے اداکارہ سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سب کو چاہیے کہ ان کا بائیکاٹ کریں، جبکہ دوسرے نے کہا کہ کسی ایک شخص کے تجربے کی بنیاد پر پوری برادری کو جج کرنا درست نہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور نسل پرستانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ تشہیر کے لیے اس طرح کی باتیں مناسب نہیں ہیں۔









