اسلام آباد – معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے یوٹیوبر رجب بٹ کو ‘فتنہ’ قرار دے دیا۔
ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر رجب بٹ کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا:
“میں اس فتنے کے خلاف اپنی لڑائی کی وجہ سے نہیں لڑ رہا بلکہ یہ ویڈیو میں نے اس لیے بنائی ہے کیونکہ یہ پورے پاکستان کی لڑائی ہے۔ اس وقت یہ فتنہ پہلے نمبر پر ہے، یہ ایسا فتنہ ہے کہ جس کے ساتھ بیٹھتا ہے اسی کو کاٹتا ہے۔”
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں فتنہ صرف رجب بٹ کو کہہ رہے ہیں۔
کامیابی کا دعویٰ بھی جھٹلایا
ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ رجب بٹ کا دعویٰ ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر خود کامیابی حاصل کی لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
اہلیہ کو کیے گئے میسج کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ نے 2021ء میں پہلی بار ان کی اہلیہ کنول آفتاب کو میسج کیا، جو کنول آفتاب نے 2023ء میں دیکھا۔
یاد رہے کہ دونوں یوٹیوبرز کے درمیان کچھ عرصے سے تنازع جاری ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں بھی بحث و تکرار دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ابھی تک رجب بٹ کی جانب سے ذوالقرنین سکندر کے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔









