پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی ہے اور عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ، مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے غریب عوام تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔









