بالی ووڈ: اننت امبانی کی 31 ویں سالگرہ پر سلمان خان، شاہ رخ خان اور دیگر اداکاروں کی مبارکباد

بھارت کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی سالگرہ کے موقع پر کئی بالی ووڈ اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا:

“یہ بات سنو، اگر یادداشت کمزور ہو تو لکھ لو، یہ آدمی ملک کو بھی اٹھائے گا۔”

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار سنجے دت سمیت دیگر نے بھی اننت امبانی کو 31 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر شہر میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں