رمشہ خان کے بعد مومنہ اقبال کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، مداحوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی

لاہور (شوبز ڈیسک) — پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشہ خان اور اداکار خوش حال خان کی شادی کے غیر متوقع اعلان کے بعد اب ایک اور اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اور گروپس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ گردش کرتی خبروں کے مطابق، اداکارہ کے قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں، جس سے ان کے مداحوں میں بے چینی اور خوشی کی ملی جلی لہر دوڑ گئی ہے۔

اگرچہ فی الحال ان افواہوں کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ معلومات بھی شیئر کی جا رہی ہیں کہ مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ دولہا کی شناخت کے بارے میں تاحال زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال نے اپنی شادی کو انتہائی نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیسے ہی شادی کی تقریبات مکمل ہوں گی، وہ خود اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی، جس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ ان کا جیون ساتھی کون ہے۔

ادھر مداحوں نے اس خبر پر اپنا ردِعمل دینا شروع کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مومنہ اقبال کو مبارکبادوں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ شوبز حلقوں میں بھی اس حوالے سے گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم حتمی تصدیق کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں