فیلڈ مارشل عاصم منیر: بلوچستان کا حال اور مستقبل پاکستان سے جڑا، امن ہی ترقی کی ضمانت ہے

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جبکہ بلوچستان کی تقدیر صرف وہاں کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا قومی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن اقدامات سے ناکام بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ امن و استحکام کے ذریعے بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان ایسے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں جو بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے، ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں