مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ مزید قریب آئے ہیں، جبکہ اس معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا مثبت پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفادلی نے ملاقات کی۔ سعودی وزیر نے وزیراعظم کو خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا اور پرتپاک استقبال و مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کو اقتصادی و زرعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کو پاکستانی زرعی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے جاری مثبت تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا وفد جلد ریاض کا دورہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں