اسلام آباد: حکومت نے گیس ٹیرف کے موجودہ 12 سلیب ختم کرکے یکساں گیس نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کو موجودہ نظام کے بجائے آمدنی کی بنیاد پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کم آمدنی والے پروٹیکٹڈ صارفین کا تحفظ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا، جبکہ گیس کے مختلف سلیب ختم کرکے سنگل ٹیرف متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر تا اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کے دوران حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان کراس سبسڈی کے خاتمے اور سنگل گیس ٹیرف کے نفاذ سے متعلق ٹائم لائن پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جسے بعد ازاں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔









