متحدہ عرب امارات نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر براہِ راست مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔
یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان بھی براہِ راست مذاکرات کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق خطے کے مستقبل، استحکام اور ترقی جیسے اہم معاملات پر ایران اور عرب ممالک کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے۔
انور قرقاش نے کہا کہ خطے میں طویل جنگ کا خدشہ بدستور موجود ہے، تاہم سفارت کاری ہی مستقبل کا تعین کرے گی۔
یو اے ای کے صدارتی مشیر کے مطابق 2025 میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایرانی قیادت تک پہنچایا تھا۔









