امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں آرلنگٹن نیشنل سیمٹری کے قریب تعمیر کی جانے والی 250 فٹ بلند یادگاری محراب کے حوالے سے اہم تفصیلات بتا دی ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق فوج کی درخواست پر اس محراب کو صرف یادگار کے طور پر نہیں بلکہ ایک اعلیٰ درجے کے فوجی کمپلیکس کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کمپلیکس میں بڑی تعداد میں ڈرونز رکھنے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر استعمال کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ محراب کی چھت اور پلازہ کے بعض حصوں میں اسنائپرز تعینات کیے جا سکیں گے، جبکہ بڑی مقدار میں اسنائپرز کے لیے گولہ بارود بھی ذخیرہ کیا جائے گا۔امریکی صدر نے اس منصوبے کی وجہ قومی سلامتی کے خدشات کو قرار دیا ہے۔









