مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع مسترد، ایک شخص گرفتار

سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

سعودی سیکیورٹی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کے خلاف فوری کارروائی بھی کی گئی۔

سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا کہ مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔

حکام نے گرفتار شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔ سعودی حکام نے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں