مریم نواز سے جھگڑے کے بعد صلح میں پہل کون کرتا ہے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے بتا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ایک حالیہ یوٹیوب انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی اور ذاتی معاملات سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتے، بلکہ دونوں کے درمیان ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔ ان کے مطابق ان کی شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔مریم نواز سے اختلاف یا جھگڑے سے متعلق سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ دونوں کے درمیان معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں، تاہم ایسے موقع پر صلح کے لیے پیش رفت مریم نواز کی جانب سے ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مریم نواز کی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنے۔ ان کے مطابق جب وزیراعلیٰ مریم نواز اجلاس میں آتی ہیں تو سب کو احتراماً کھڑا ہونا پڑتا ہے، اس لیے انہوں نے کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے ایک دلچسپ گھریلو واقعہ بھی سنایا کہ جب گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ اسے چھپا دو، ورنہ سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور اس کی طبیعت خراب ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں