راولپنڈی ( آواز نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ونڈے کی تاریخ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بناکر پہلے کھیلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ راولپنڈی میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے خلاف آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے شاداب خان نے ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔ انہوں نے حارث روؤف کے ساتھ دسویں وکٹ پر 89 رنز کا اضافہ کرکے پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔ انگلینڈ کے 241 کے جواب میں پاکستان کے 9 کھیلاڑی 154 رنز پر پویلین کو لوٹ چکے تھے۔ مگر شاداب خان نے حارث کے ساتھ مل کر وہ کر دکھایا جس کی کسی کو امید بھی نہ تھی۔انہوں نے 96 گیندوں پر 13 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔وہ ونڈے کی تاریخ میں 8 ویں نمبر پر سنچری بنانے والے پہلے کھیلاڑی ہیں۔اس پوزیشن پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کا ریکارڈ کینیا کے تھامس اوڈیو کے پاس تھا، جنہوں نے 2006 میں بنگلہ دیش کے خلاف 84 رنز بنائے تھے۔









