انڈیا کو 2035 تک دو بڑے کرکٹ ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی۔ محسن نقوی انڈین ٹرافیوں پر قبضہ جماکے خوش


دوبئی ( آواز نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( ICC) نے 2035 تک کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کا اعلان کردیا ہے۔ آئندہ 9 سالوں کے دوران انڈیا کو 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی اور 2029 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی مکمل میزبانی مل گئی۔ یہ اعلان کونسل کے موجودہ صدر جے شا کے عہدے میں توسیع کے فورا بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی انڈین ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیاں قبضے میں لیکر خوش ہیں۔ ان کے دور میں پاکستانی کرکٹ پستی کی انتہا میں چلی گئی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم 9 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں پاکستان کی پذیرائی نہ ہونے کی ایک وجہ مسلسل مایوس کن کارکردگی بھی ہے۔ جبکہ محسن نقوی کی نااہلی بھی ٹیم کے زوال اور جگ ہنسائی کی بڑی وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں