کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک) جنگلی جانوروں کو عام طور پر قدرتی پارکوں یا دستاویزی فلموں میں دیکھا جاتا ہے، لیکن ایک شادی کی تقریب میں گینڈے کی انٹری نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔نیپال کے چتوان نیشنل پارک کے قریب ہونے والی شادی کی تقریب میں جنگلی گینڈے کی اچانک آمد نے سب کو حیران کر دیا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گینڈا انتہائی اطمینان سے شادی کے پنڈال میں داخل ہوتا ہے، جیسے وہ بھی دعوت نامہ لے کر آیا ہو، مہمان حیران و پریشان ہو کر پیچھے ہٹتے ہیں، لیکن گینڈا بغیر کسی ہنگامے کے پنڈال میں آگے بڑھتا ہے۔
