کراچی: (آواز نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس میں جس میں شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی سطح 3.5 فیصد بڑھی جبکہ بنیادی افراط زر معمولی کمی ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ شرح سود میں 1 فیصد کمی کر کے شرح سود 12 فیصد سے 11 فیصد کر دی تھی، جو مارچ 2022 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔
