راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گائیک استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی تقریب سے ہوا جو رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

چند روز قبل ماہین خان کا نکاح لاہور میں ایک خوبصورت اور نجی تقریب میں انجام پایا، جہاں راحت فتح علی خان اور ان کا خاندان خوشی سے سرشار دکھائی دیا۔ مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تاہم ان تصاویر پر ماہین خان کے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی۔

اب ماہین خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہونے والی اس نجی مہندی کی تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

مہندی کے موقع پر دلہن ماہین خان نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب لہنگا اور چولی زیب تن کی، جس پر سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ نیٹ کا دوپٹہ ان کے لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔ دلہا نے ہلکی کڑھائی والا پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

تقریب میں راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جبکہ معروف گلوکار وارث بیگ کی شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں