دانش تیمور ایک بار پھر تنقید کی زد میں، بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور اس وقت شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث کامیابی کے عروج پر ہیں۔ دانش تیمور وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جن کے پانچ سے زائد ڈرامے تقریباً دو ارب ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

تاہم گزشتہ برس رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کثرتِ ازدواج سے متعلق بیان دینے پر انہیں شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں مداحوں کی جانب سے اس بیان کو ان کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا گیا تھا۔

اب ایک بار پھر دانش تیمور اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں دانش تیمور اور عائزہ خان نے ایک معروف ملبوسات کے برانڈ کے لیے ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا۔

برانڈ کی جانب سے پہلے دانش تیمور کی دیگر خاتون ماڈلز کے ساتھ تصاویر جاری کی گئیں، جس کے بعد عائزہ خان کے ہمراہ فوٹو شوٹ سامنے آیا۔ ان تصاویر کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

کئی صارفین نے الزام عائد کیا کہ یہ مہم کثرتِ ازدواج کے تصور کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ بعض صارفین نے اس پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ دانش تیمور صرف عائزہ خان کے ساتھ ہی زیادہ جچتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں