اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو منعقد ہوگا جس میں بورڈ میں شامل تمام ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، خطے میں امن و استحکام کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ جرمنی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم وہیں سے واشنگٹن روانہ ہوں گے تاکہ غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل مسلم ممالک اجلاس کے دوران مشترکہ مؤقف اپنانے کی کوشش کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔









