پاکستان میں 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان، محکمہ موسمیات

کراچی:
پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 18 فروری 2026 کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ ماہرین کے مطابق 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث رویتِ ہلال کے امکانات موجود ہیں۔ تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں