16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں 6.55 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں