عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام نے تصدیق کی کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ مذاکرات میں اس امر پر خصوصی غور کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں کسی بھی ممکنہ ردوبدل کا اضافی بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔
ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاشی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔









