ہانیہ عامر کا شادی سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر ہلچل

نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق بیان دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ Instagram پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’سب چاہتے تھے ہم شادی کر لیں تو ہم نے نقلی شادی کر لی‘‘۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

گزشتہ چند ہفتوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں، اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں رمضان المبارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔

اسی تناظر میں ایک صارف نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟ جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’’دوپہر جمعہ‘‘۔

ہانیہ عامر کے اس اندازِ بیان نے مداحوں کو مزید کنفیوژ کر دیا ہے، جبکہ تاحال شادی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں