کراچی میں آج سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کے اضافے سے 5,042 ڈالر تک پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 526,962 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,001 روپے بڑھ کر 451,784 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کمی کے بعد 8,219 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7,046 روپے کی سطح پر آگئی۔









