انٹرنیشنل کرکٹ کونسلکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح پر بالی ووڈ شخصیات کے ردعمل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
گروپ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
فتح کے بعد متعدد بالی ووڈ ستاروں نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔
🎬 اجے دیوگن نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا:
“یہ شاندار ٹیم جیت کو بالکل آسان بنا دیتی ہے۔ کیا کھیلا ہے!”
🎬 ارجن رامپال نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا:
“کام تمام! سپر 8 میں پہنچنے کے لیے زبردست کارکردگی، مین اِن بلیو کو مبارکباد، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔”
🎬 انوپم کھیر نے میچ کے اختتامی لمحات کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوشی سے نعرے لگاتے دکھائی دیے۔
🎬 انیل کپور نے بھارتی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
“اور ایسے کیا جاتا ہے! بھارتی ٹیم پر فخر ہے۔”
🎬 وویک اوبرائے نے اپنی پوسٹ میں ایشان کشن کی 40 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز جبکہ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا کی ابتدائی وکٹوں کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔
میچ کے بعد بالی ووڈ ستاروں کے یہ پیغامات تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔









