وفاقی پاور ڈویژن نے مستقبل کی سبسڈی پالیسی کا منصوبہ تیار کر لیا

وفاقی پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں بجلی سبسڈی صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، سبسڈی کی تقسیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے کی جائے گی، جہاں صارفین کے ماہانہ آمدنی کے ڈیٹا کی بنیاد پر سبسڈی دی جائے گی۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ اور سبسڈی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس ضمن میں بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مستحق افراد تک سبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد شفافیت کو بڑھانا اور غیر ضروری سبسڈی کے اخراجات میں کمی لانا بتایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں