پاکستان کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ Aina Asif نے کم عمری میں ہی اپنی مسلسل ہٹ ڈراموں کے ذریعے مضبوط فین بیس قائم کر لیا ہے۔ ان کی اداکاری کو ناظرین خوب سراہتے ہیں اور وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔
حال ہی میں عینا آصف ایک نجی چینل کی رمضان نشریات میں شریک ہوئیں جہاں میزبان Faisal Qureshi کے سوال پر انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
عینا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بننے میں تقریباً 9 ماہ باقی ہیں۔
اداکارہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اکثر لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کریں، لیکن جب وہ ابتدا میں اپنی عمر کے حساب سے کردار کرتی تھیں تو کچھ لوگ کہتے تھے کہ وہ بڑی لگتی ہیں۔ عینا کے مطابق انہوں نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل اور سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھا سکتی ہیں۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کئی صارفین ان کے اعتماد اور صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔









