پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر آصف زرداری کا خطاب جاری، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کر رہے ہیں، جبکہ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ جوائنٹ سیشن کے دوران مہمانوں کی گیلری میں غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عمارت کے اندر پولیس کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ اطراف کی سڑکوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں “گو زرداری گو” کے نعرے لگائے، جس کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں