پاک فوج کی افغانستان میں بڑی کارروائی۔آپریشن غضب للحق کے تحت قندھار ایئر فیلڈ کے تیل ذخائر تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب افغان شہر قندھار میں واقع قندھار ایئر فیلڈ کے تیل ذخیرہ کرنے والے مقامات پر کامیاب حملے کیے گئے۔ جاری کی گئی ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مقامات افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے اپنی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔

دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک جبکہ 887 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں