علیزے شاہ کی عینا آصف کے حق میں حمایت، ‘یہ صرف کم سن لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے’

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر سوشل میڈیا پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔ عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں سینئر اداکاروں کے رویے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی، جس میں بتایا تھا کہ بعض اوقات بڑے فنکار نئے یا کم تجربے کار اداکاروں کو نظر انداز کرتے ہیں یا ان پر طنز کرتے ہیں عینا آصف نے عمران اشرف کے میزبان کردہ چاند رات اسپیشل شو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جہاں انہوں نے سیٹ پر سینئر اداکاروں کے رویے کے بارے میں تفصیل سے بات کی انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ سیٹ پر کچھ کہتی تھیں، سینئر اداکار انہیں عجیب انداز میں دیکھتے تھے، حالانکہ وہ جانتے تھے کہ انہوں نے کوئی عجیب بات نہیں کہی۔ عینا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا جیسے کچھ لوگ انہیں تکلیف دینے میں مزہ لیتے ہیں اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہیں شدید رونے یا چیخنے والے مناظر فلمانے ہوتے تھے تو سینئر اداکار انہیں ڈسٹرب کرتے، اٹھ کر چلے جاتے، قریب میں بیٹھ کر باتیں کرنے لگتے یا ڈائریکٹر کے ساتھ مذاق کرنے لگتے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ اداکار ان کی حرکات کی نقل کرتے تھے اور جب وہ بولنے والی ہوتی تھیں تو اپنے ڈائیلاگ بھولنے کا بہانہ کرتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں