چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک، ہیکرز رقم مانگ رہے ہیں

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز نے ان کے نام سے لوگوں سے رقم کی درخواستیں کرنا شروع کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہو چکا ہے اور ہیکرز کی جانب سے ان کے رابطوں میں موجود افراد سے مالی امداد کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے نام سے آنے والی تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس معاملے کی اطلاع دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان اور عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں