ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، جنگ بندی کو پاکستان پر نوازش قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر ایک “فیصلہ کن حملہ” پاکستان کی بعض اچھی شخصیات کی درخواست پر روک دیا، جو ایران کے بہت قریب ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان پاکستانی شخصیات نے مجھ سے کہا: “کیا آپ رک سکتے ہیں؟ ہم ڈیل کرا دیں گے۔”

انہوں نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہے جیسے ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔

ایک اور اہم بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے، لیکن دوسری اقوام کے کہنے پر رکنا پڑا اور یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شاندار اور بہترین شخصیات قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں