چین اور روس کا مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی پر زور

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر چینی صدر Xi Jinping نے زور دیا ہے کہ خطے میں جنگ کا خاتمہ اور مذاکرات کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں چینی صدر Xi Jinping اور روسی صدر Vladimir Putin کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تجارت اور توانائی کے استحکام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چینی صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے سے عالمی توانائی سپلائی میں استحکام آئے گا اور بین الاقوامی تجارتی نظام کو درپیش رکاوٹیں کم ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین اور روس کو ایک منصفانہ اور متوازن عالمی نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر روسی صدر Vladimir Putin نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے چینی صدر کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں