ایرانی صدر کا بڑا دعویٰ: قطر میں منجمد 6 ارب ڈالر جلد جاری ہوں گے، امریکہ نے تردید کر دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر نے کہا کہ کل 12 ارب ڈالر میں سے نصف رقم ایران منتقل کی جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری مذاکرات کے باوجود ممکن ہو رہی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ “صورت حال مسلسل بدل رہی ہے۔”

دوسری طرف امریکی حکام نے ایرانی اثاثوں کی حوالگی کی تاحال تردید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خلیجی علاقے میں ایران کی جانب سے بحرین اور کویت پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو مذاکرات مکمل طور پر روک دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں