دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، امریکا دستخط کی عزت کرے: عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے فریقِ مقابل پر زور دیا کہ وہ اپنے دستخط کا احترام کرے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایم او یو کی شق نمبر 13 بالکل واضح ہے، اور ایرانی عوام یا مسلح افواج کسی بھی قسم کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوتے۔ ایک علیحدہ بیان میں انہوں نے لاکھوں ایرانیوں کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں اتحاد کے مظاہرے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نفاذ کو مشکل لیکن ممکن قرار دیا ہے۔ تہران میں حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد درویش سے ملاقات میں باقر قالیباف نے واضح کیا کہ معاہدے کے باوجود امریکا کے ساتھ شدید اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں