یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں: 40 ڈگری درجہ حرارت، جنگلوں میں تباہ کن آگ، 4 ہزار سے زائد اموات

برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں گرمی کی شدید لہر نے تباہی مچا دی ہے۔ 40 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کے بعد فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان کے جنگلات میں بھڑکنے والی تباہ کن آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹرز دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن وسائل کم پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اب تک 17 ہزار ہیکٹر (42 ہزار ایکٹر) سے زائد اراضی آتشزدگی کی نذر ہو چکی ہے، جو پیرس کے رقبے سے تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ گرمی کی شدید لہر سے اب تک 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

جنوبی فرانس میں ہسپانوی سرحد کے قریب واقع سینٹ میری لا میر قصبے کی ایک کیمپ سائٹ سے سیاحوں سمیت تقریباً 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا جبکہ درجنوں موبائل گھر راکھ ہو گئے۔ قریبی شہر پرپگنان کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ لارینٹ نونیز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر گرمی کی شدت کے باعث ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں