محسن رضائی کی امریکا کو وارننگ، حملے جاری رہے تو تنازع پورے خطے تک پھیل سکتا ہے

ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف حملے جاری رکھے تو تہران موجودہ تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ اب “جنگ یا مذاکرات” کی پالیسی کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی یہ تھی کہ تنازع کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلنے سے روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم موجودہ صورتحال میں مستقبل کی حکمتِ عملی حالات کے مطابق طے کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں