مس ورلڈ پاکستان 2026 کا اعزاز حاصل کرنے والی انیقہ معراج پہلی بار عالمی مقابلہ حسن “مس ورلڈ” میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
انیقہ معراج رواں سال ویتنام میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے 75ویں سالگرہ ایڈیشن میں شرکت کریں گی، جو مس ورلڈ کی تاریخ میں پاکستان کی پہلی باضابطہ شرکت ہوگی۔
مس ورلڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق یہ عالمی فیسٹیول 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کی امیدوار حصہ لیں گی۔









