لیڈز ٹیسٹ میں شکست: پاکستان ٹیم، کوچز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید

انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

انگلش میڈیا نے پاکستان ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر سخت تبصرے کرتے ہوئے اسے گزشتہ 50 برس کے دوران انگلینڈ کا دورہ کرنے والی کمزور ترین پاکستانی ٹیموں میں شمار کیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے مسلسل ناکامیوں کے باوجود پی سی بی چیئرمین سے مؤثر جواب طلبی نہ ہونے پر حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے صارف کے مؤقف سے اتفاق کیا، تاہم انہیں اپنی پوسٹ میں املا درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز، شائقین اور کرکٹ تجزیہ کار بھی پاکستان کی حالیہ ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر آج سے ٹھیک 10 برس قبل انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی یاد کیا جا رہا ہے، جب قومی ٹیم نے انگلش سرزمین پر نمایاں کھیل پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں