لندن ( آوازنیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے عمران خان کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
جمائما خان نے سول میڈیا پیغام میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں اور خاموشی ختم کریں۔
انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی3 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور طویل عرصے سے قید تنہائی میں ہیں، اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔
جمائما خان نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے اب کھل کر واضح طور پر آواز اٹھائے۔









