خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 37 دہشت گرد ہلاک: وزارتِ اطلاعات

خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو، ٹل اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں۔وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی قرار دی گئی تنظیم فتنہ الخوارج کے 9جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

وزارت کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں 3 اہداف کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ ان میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا۔بیان کے مطابق کارروائی میں متعدد خودکش بمباروں سمیت مجموعی طور پر 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی سلامتی و تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزارت کے مطابق افغانستان کا بدستور دہشت گردی کا مرکز بنے رہنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں