خالد بن سلمان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک سعودی دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ’مکہ معاہدے‘ کے تحت دفاعی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے عسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ فریقین نے مکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں