6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے: سربراہ پاک بحریہ

کراچی; پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے، اس دن ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے۔ 6 ستمبر کے دن دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ کی جراتمندانہ جنگی حکمت عملی نے دشمن کو بچاو¿ پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک مقید رکھا، پاک بحریہآج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران و جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہیں،آئندہ نسلوں کے لیے ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں