بریڈ لینڈر، کلئیر والڈیز،اور ڈاریا ایویلا کی کامیابی پر اے پی پیک کا اظہار مسرت، تینوں کی جنرل الیکشن میں بھی کامیابی یقینی
نیویارک ( رپورٹ : ایم آر فرخ) پاکستانی امریکن کمیٹی کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( APPAC) کے حمایت یافتہ تین ڈیموکریٹک امیدواروں نے کانگریس کے لئے پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ان امیدواروں کی کامیابی اے پی پیک کی بھی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں کانریشنل ڈسٹرکٹ 8 نیویارک سے نیویارک سٹی کے سابق کمپٹرولر بریڈ لینڈر،ڈسٹرکٹ 17 نیویارک سے کلئیری والڈیز،ڈسٹرکٹ 18 سے ڈاریا ایویلا شیوالیئر شامل ہیں۔اے پی پیک نے اپنے حمایت یافتہ تینوں امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نومبر 2026 کے مڈ ٹرم الیکشن میں بھی ان کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارے حمایت یافتہ امیدوار عوامی خدمت ، کمیونٹی کی سربلندی اور ترقی پسند اقدار کے لئے پرعزم ہیں۔









