نیویارک( آواز نیوز) ریاست میری لینڈ ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ھولین نے سینیٹر چک شومر کی جگہ سینٹ میں اکثریتی لیڈر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر برنی سینڈرز پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ سینٹر ھولین کی حمایت کریں گے۔ کراچی ( پاکستان) میں پیداہونے والے سینیٹر ھولین نے اکثریتی لیڈر کا الیکشن لڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فیصلہ کسی فرد کو چیلنج کرنا نہیں ہے، بلکہ مڈٹرم میں امریکی عوام تبدیلی کا فیصلہ دے چکے ہیں دیگر کی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں نئی قیادت آنی چاہئے۔ان کا کہنا ہے حالیہ الیکشن موجودہ جمہوری نظام پر عوام کے غصہ کا اظہار ہے۔یہ نتائج صرف ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے کرپشن ، جنگ اور ظلم کے خلاف ردعمل کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ عوام کرپٹ سیاسی نظام سے بھی عاجز ہیں۔ وہ معاشی نظام میں تبدیلی چائتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ امیری غریبی میں وسیع تفاوت کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹروں کی اکثریت سینیٹر چک شومر کی جگہ نیا قائد ایوان کے حق میں ہیں۔ سینیٹر برنی سینڈرز کے بعد نومنتخب سینیٹر عبدل السید نے بھی سینٹر کرس وین کی حمایت کردی ہے۔









