نیویارک ( آواز نیوز) مڈ ٹرم میں بدترین شکست کے بعد ریپبلیکنز کے در و دیوار میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ایک طرف صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریپبلیکنز کو ایران جنگ اور تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے شکست ہوئی دوسری طرف صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت نے وزیردفاع پیٹ ہیگسٹھ کے مواخذہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ریپبلیکن کانگریس مین تھامس میسی نے پیٹ ہیگسٹھ کے مواخذے کا بل ایوان میں پیش کردیا ہے۔ادھر پینٹاگون کے سربراہ اور ایران جنگ کے انچارج نے کہا ہے کہ وہ مواضذے کے بل سے پریشان نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کل یعنی منگل کے روز پریس کانفرنس کریں گے۔ پیٹ ہیگسٹھ نے اس سال مئی سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔بیشتر ریپبلیکنز رہنما ایران جنگ کو پارٹی کی شکست کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیگسٹھ کی حکمت عملی شکست کی وجہ ہے۔ اسی دوران متعدد ڈیموکریٹس رہنماؤں نے مواخذے کے بل کی حمایت کا عندیہ دیا۔









